ٹھٹھہ ؛لاک ڈاؤن کے متاثرین میں راشن کی تقسیم شروع

Published on April 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) ضلع ٹھٹھہ کے عوام کو مطعلہ کیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ آف سندھ کی جانب سے کرونا وائرس کے مورخہ 3- اپریل 2020ء سے شروع کر دیا گیا ہے۔ راشن کی تقسیم کا عمل یونین کونسل/ وارڈ کی سطح پر کیا جا رہا ہے اور گھر گھر جاکر راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔گھر گھر جاکر راشن تقسیم کرنے کا عمل اس لیے ترتیب دیا گیا ہے تا کہ لوگوں کا ہجوم/ اجتماع نہ ہو۔ عوام سے گذارش ہے کہ راشن کی تقسیم کے وقت ہجوم/ اجتماع سے گریز کریں۔وہ تمام حضرات اور سماجی تنظیمیں جو اپنے وسائل سے راشن تقسیم کرنا چاہتے ہیں ان کو خود بہ خود راشن تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ان پر لازم ہے کہ وہ راشن تقسیم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔ایک انتہائی تشویشناک پہلو ہے کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا استعمال کرکے لوگوں کو اکٹھا ہونے پر اکساتے ہیں، ایسا کرنا قانونی جرم ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

ٹھٹھہ پولیس کی جانب سے منشیات اور گٹکہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری
ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر عمران خان کی ہدایات پر رکھتے ہوئے اہم کامیابی گٹکہ میں استعمال ہونے والی (9 ھزار 250 کلو) تمباکو پتی سپلائی کرنے کی کوشش ناکام۔ 2 گٹکہ مٹیریل سپلائر ملزمان گرفتار کرکے ٹرالر کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ساکرو سب انسپیکٹر گل حسن کچھیار بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ساکرو غلام اللہ روڈ گبول اسٹاپ کے قریب کامیاب کارروائی کرکے ایک ٹرالر نمبر C-3431 میں گٹکہ مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا 2 گٹکہ مٹیریل سپلائر ملزمان عمران خان ولد عالم شیر اور صاحبزادہ ولد پیر جان یوسفزئی پٹھان رہائشی ضلع سوات صوبہ خیبرپختونخواہ کو گرفتار کرلیا ہے تلاشی کے دوران ٹرالر میں گٹکہ میں استعمال ہونے والی مختلف اقسام کی تمباکو پتی 234 کٹہ سفید پتی (5850 کلو)، 60 کٹہ ڈنڈی نسوار پتی (2400 کلو) اور 20 کٹہ خاک پتی (1000 کلو) ٹوٹل 9 ھزار 250 کلو برآمد کرلیا ہے۔ پولیس نے ٹرالر کو پولیس حراست میں لیکر ملزمان کے خلاف تھانہ ساکرو پر 3.4.5.8 سندھ پروہیبیشن آف پریپیریشن، مینیوفیچرگ، اسٹوریج، سیل اینڈ یوز آف گٹکہ مین پڑی ائیکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题