نوجوان ہمارا حقیقی اثاثہ ہیں، قمر جاوید باجوہ

Published on September 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

لاہور(یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تمام مشکلات کے باوجود ملک میں امن اور ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نوجوانوں کی بہترین تربیت پر یونیورسٹی کی انتظامیہ کی تعریف کی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوانوں کو قائد کی سوچ کے مطابق سخت محنت کے ذریعہ اعلی ترین مقام حاصل کرنے پر زور دیا۔سپہ سالار کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی پاکستان کے تعلیمی اداروں کے تاج میں لگا ایک موتی ہے۔ یونیورسٹی نے دنیا میں قابل ترین افراد پیدا کیے ، ان افراد نے اپنے اپنے شعبہ میں بہت نام کمایاان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے روشن مستقبل کے حوالے سے بہت پرامید ہوں، ہم ایک محتنی قوم ہیں، نوجوان ہمارا حقیقی اثاثہ ہیں، تمام مشکلات کے باجود عظیم قربانیوں دے کر ہم نے ملک میں امن اور ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes