بنگلہ دیش کے بانی رہنما شیخ مجیب الرحمان کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا

Published on April 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

ڈھاکہ (یواین پی) بنگلہ دیش کے بانی رہنما شیخ مجیب الرحمان کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا۔ شیخ مجیب الرحمان کا قاتل ریٹائرڈ کیپٹن عبدالماجد مفرور تھا جو کہ بھارتی شہر کولکتہ میں 21 سال تک پناہ گزیں رہا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے بانی رہنما شیخ مجیب الرحمان کے کئی مفرور قاتلوں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق کیپٹن ریٹائرعبدالماجد کو منگل کی صبح کو ڈھاکہ کے شہر میرپور میں واقع ایک گھر سے گرفتار کیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ عبدالماجد ٹرائل کورٹ کی کارروائی کے دوران 1998ء سے مفرور تھا۔ 2009ء میں بنگلہ دیش کی عدالت اعظمیٰ نے 15 میں سے 3 ملزمان کو بری کرتے ہوئے 12 ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی۔اضح رہے کہ شیخ مجیب الرحمان کے قتل میں ملوث پانچ فوجی افسران کو 2010 میں پھانسی دے دی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی بغاوت کے دوران ان پانچ فوجی افسران پر شیخ مجیب الرحمان کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق ڈھاکہ کی ایک جیل میں ان پانچ فوجیوں کو موت کی سزا دی گئی۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ ان پانچ ملزمان نے شیخ مجیب الرحمان کے قتل میں ملوت ہونے سے انکار نہیں کیا تاہم وہ یہ اصرار کرتے رہے کہ ان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme