کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کو ادائیگی جمعرات سے شروع ہو جائیگی: اسد عمر

Published on April 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا ہے کہ کفالت پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں مستحقین کو رقوم کی ادائیگی جمعرات سے شروع ہو جائے گی۔معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کے ساتھ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ کفالت پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 40 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار روپے فی خاندان دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 40 ارب روپے کی لاگت سے یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی اشیا فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ملک بھر کے 153 ہسپتالوں کو طبی سامان کی فراہمی 9 اپریل سے شروع کر دیں گے۔ رقم کی تقسیم کے لیے 9 ہزار 927 پوائنٹس بنائیں جائیں گے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہماری ترجیح ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حفاظت ہے۔ ڈاکٹرز کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ 39 ہزار 500 حفاظتی کٹس صوبوں کو فراہم کر دی ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ 9 اپریل سے براہ راست ہسپتالوں کو حفاظتی سامان پہنچایا جائے گا۔ جن ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کم ہیں، انہیں مزید وینٹی لیٹرز فراہم کریں گے جبکہ جن ہسپتالوں میں 4 وینٹی لیٹرز ہیں، ان کو ترجیحی بنیادوں پر وینٹی لیٹر فراہم کرینگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog