وہاڑی، ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس، اشیائے خورد و نو ش کی نئی قیمتوں کا تعین

Published on May 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 859)      No Comments

DALIN 2
وہاڑی(یواین پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریوینیو وہاڑی رانا سلیم احمد کی صدارت میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی او کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں کے اشیائے خورد و نو ش کی قیمتوں کا جائزہ لے کر تاجر تنظیموں کے عہدیداروں اور صارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا اجلاس میں دال چناباریک 124روپے فی کلو، دال چنا مو ٹی 128روپے فی کلو ، ، دال مونگ دھلی ہوئی130روپے فی کلو ، دال مو نگ بغیر دھلی اوپن مارکیٹ کے مطابق ، دال ما ش دھلی درآمد شدہ 245روپے فی کلو ، دال مسور باریک144روپے فی کلو، دال مسور موٹی125روپے فی کلو ، بیسن 128روپے فی کلو ، چنا سفیدلوکل (موٹا) 142روپے فی کلو ، چنا سفیدلوکل (باریک)135روپے فی کلو ، چناسیاہ لوکل (موٹا)114روپے فی کلو ،چنا سیاہ لوکل باریک110روپے فی کلو،بیسن104روپے فی کلو، سرخ مرچ پسی ہوئی235روپے فی کلو ، چاول سپر با سمتی نیا68روپے فی کلو ،پرانا سپر باسمتی چاول80روپے فی کلو، چاول (اری )35روپے فی کلو، گوشت بڑا 270روپے فی کلو ، گوشت چھوٹا500روپے فی کلو، روٹی 100گرام وزن5روپے فی عدد ، نان اورخمیری روٹی سو گرام 7روپے فی عدد،دودھ 60روپے فی لیٹر ، دہی 65روپے فی کلو ، چینی 62روپے فی کلواور سوجی میدہ کی قیمت 44 روپے فی کلو مقرر کی گئی جبکہ برف کی قیمت 5روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے آٹا محکمہ خوراک کی طرف سے مقر ر کردہ نرخوں کے مطابق، گھی کے مختلف برانڈ انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مقررکردہ نرخوں پر فروخت ہوں گے اے ڈی سی نے تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریٹ لسٹیں اپنی دکان میں نمایاں مقام پر آویزاں کریں اور مقررہ نرخوں پر اشیاء فروخت کریں اجلاس میں سرکاری افسران تاجر تنظیموں کے نمائندوں اور صارفین کے نمائندوں نے شرکت کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme