اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی پی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن چیلنج کردیا

Published on March 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،یوسف رضاگیلانی کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست دائر کی،درخواست میں وفاق سیکرٹری سینیٹ اور دیگر کو فریق بنایاگیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ غیرآئینی طور پر صحیح ووٹ کومستردکیاگیا ،یوسف رضاگیلانی نے حقیقی طور پر49 ووٹ حاصل کئے ،یوسف رضاگیلانی کے سات ووٹ بلاوجہ مسترد کئے گئے،مستردووٹس کو عدالت کاﺅنٹ کرے تو چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی بنیں گے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سینیٹ الیکشن پر حکم امتناع جاری کرے ۔
رجسٹرارآفس نے یوسف رضاگیلانی کی درخواست وصول کرکے کارروائی شروع کردی،رجسٹرار آفس نے کہاہے کہ درخواست24 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کی جائے گی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes