کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری

Published on April 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

کھوئی رٹہ(یو این پی) پوری دنیا کرونا کی لپیٹ میں بھارتی جنگی جنون میں آئے روز اضافہ کھوئی رٹہ سےکٹر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری،گورلہ باری کی آوازیں دور دور تک سنائی دیتی رہی گھروں کی کھڑکیاں دروازے لرز اٹھے عوام گھروں میں محصور ہو گئے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کاروائی بھارتی گنوں کے منہ بند ہو گئے تفصیلات کے مطابق پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے ہزاروں اموات ہو چکی ہے لیکن اس وقت بھی بھارت جنگی جنون سے باز نہیں آ رہا کھوئی رٹہ سےکٹر لائن آف کنٹرول کے سرحدی علاقوں ٹائیں ، چتر ، بھینسہ گالہ ، جگالپال و دیگر علاقوں میں بھارتی فوج نے منگل کی شام بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گولہ باری کی آوازیں دور دور تک سنائی دیتی رہےں اور گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے تاہم اللہ تعالیٰ کے کرم سے کوئی جانی و مال نقصان نہیں ہوا ادھر پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کا نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy