سخت حفاظتی حصار کے سبب ہی مہلک مرض سے بچاﺅ ممکن ہے خضرحیات

Published on April 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

عبدالحکیم(یواین پی)سخت حفاظتی حصار کے سبب ہی مہلک مرض سے بچاﺅ ممکن ہے،لوگ گھروں میں رہیںان خیالات کا اظہارانچارج پٹرولنگ پوسٹ8/8آر سب انسپکٹر خضرحیات نے قیصر چوک عبدالحکیم،اڈاخالق آباد ،حسینی چوک کچاکھوہ اور ریلوے گیٹ مخدوم پور پہوڑاں کے مقامات پر مسافروںاور ڈرائیورزکو مہلک مرض کورونا سے بچاﺅ بارے ہدایات دیتے ہوئے کیا اس وقت دنیا بھر کی طرح پاکستان میںبھی ہز اروں لوگ اس مرض کا شکار بن چکے ہیں اس مرض سے بچاﺅ صرف احتاط سے ہی ممکن ہے پٹرولنگ پولیس افسران بالاایس پی پٹرولنگ ملتان میڈم زبیدہ پروین اور ڈی ایس پی پٹرولنگ خانیوال جاوید اشرف کے احکامات کے مطابق عوام کی زندگیوں کی حفاظت پرمامور ہے اورعوام کو کورونا سے بچاﺅ کی ہر ممکن آگاہی دے رہے ہیں عوام بھی حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں کا مکمل ساتھ دے تاکہ اس مہلک مرض کو ملک سے بھگایا جا سکے متعدد افراد کو فیس ماسک بھی تقسیم کیئے اورلوگوں کو ہاتھوں پرسینی ٹائزر کا استعمال،صابن سے ہاتھ دھونا،سماجی فاصلہ رکھنا،اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے بارے آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes