عید الاضحی کے تین روز قصائیوں کو ”وی آئی پی“ کا درجہ حاصل ہو گا

Published on July 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

قصائیوں نے عید الاضحی کے پہلے روز کی بکنگ بند کر دی ہے اور لوگوں کودوسرے او رتیسرے روز کا ٹائم دیا جارہا ہے
اسلام آباد (یواین پی) عید الاضحی کے تین روز تک قصائیوں کو غیر اعلانیہ ”وی آئی پی“ کا درجہ حاصل ہوگا، مہنگائی کو جواز بنانے کے ساتھ جانور وں کی قیمت کو دیکھتے ہوئے ذبح کرنے کی اجرت طے کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوام کی کوشش ہوتی ہے کہ عید الاضحی پرجلد سے جلد اپنا جانور ذبح کرکے گوشت کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے جس کے لئے قصابوں سے پیشگی رابطے کرکے بکنگ کرا لی گئی ہے۔ شہریوں کی طرف سے عید الاضحی سے ایک روز قبل بھی قصابوں سے ٹیلیفونک رابطے اور بالواسطہ ملاقاتیں کر کے قربانی کا جانور ذبح کرنے کیلئے طے شدہ وقت کے بارے میں دوبارہ تصدیق کی گئی۔ قصابوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کا لالچ بھی دیا گیا۔ قصائیوں نے عید الاضحی کے پہلے روز کی بکنگ بند کر دی ہے اور لوگوں کودوسرے او رتیسرے روز کا ٹائم دیا جارہا ہے۔ دوسری جانب موسمی قصائی بھی میدان میں آ چکے ہیں جو گھروں میں جا کر کم اجرت میں جانور ذبح کرانے کی پیشکش کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں قصائیوں نے امسال قربانی کے جانور ذبح، کھال اتارنے اور گوشت بنانے کی اجرت گزشتہ سال کے مقابلے میں 40سے 50فیصد تک بڑھا دی ہے جبکہ جانور کی قد و قامت اور قیمت کو دیکھتے ہوئے بھی اجرت طے کی جارہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes