ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ سینی ٹائزر آگاہی مہم

Published on April 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ سینی ٹائزر آگاہی مہم
نوشہروفیروز(یواین پی)محرابپور کی معروف اور رجسٹرڈ فلاحی تنظیم محرابپور ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ سینی ٹائزرآگاہی اور مفت تقسیم کی مہم چلائی گئی۔محرابپور کی معروف اور رجسٹرڈ فلاحی تنظیم محرابپور ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ سینی ٹائزرآگاہی اور مفت تقسیم کی مہم چلائی گئی جس میں ایم ڈبلیو ایف کے رضاکاروں نے شہر کے مرکزی چوراہوں پر گزرنے والے سینکڑوں عام شہریوں کے سینی ٹائزرسے ہینڈ واش کروائے اور انہیں اسکی افادیت سے آگاہ کیا، ایم ڈبلیو ایف چیئرمین ایڈووکیٹ خلیق الرحمن خالد اور سماجی رہنما کی قیادت میں رضاکاروں نے پولیس اسٹیشن،ڈی ایس پی آفس،اسسٹنٹ کمشنر آفس،پریس کلب،میڈیکل اور کریانہ شاپس پر عوامی استعمال کیلئے سینی ٹائزر کی 200 سے زائد بوتلیں فراہم کیں۔محرابپور ویلفیئر کے چیرمین خلیق الرحمن خالد نے کہا کہ ہماری تنظیم نے اب تک کرونا لاک ڈاون سے متاثرہ مزدور طبقہ کی 700 فیملیز میں گھر گھر جا کر راشن تقسیم کیا ہے۔اور انشاءاللہ آئندہ چند دنوں میں مزید 200 خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کیا جائے گا۔
دریائے سندھ کے پانی سے سو سے زائد ایکڑ پر تیار چنے ،تربوز اور گندم کی فصل تباہ
نوشہروفیروز(یواین پی) نوشہروفیروز کے شہر مورو کے قریب دیھ جو تہالو میں دریائے سندھ کا پانی پہنچ گیا ایک سو ایکڑ پر تیار کھڑی گندم، چنے اور تربوز کی فصل کو نقصان۔مورو کے قریب دریا سندھ کے درمیان کچے کی دیھ جوتھالو میں پانی پہنچ گیا پانی پہنچنے کے باعث آبادگار خیر محمد عالمانی سمیت دیگر آبادگاروں کا ایک سو سے زائد ایکڑ پر تیار چنے اور تربوز اور گندم زیر آب آکر بہہ گئی جس سے آبادگاروں کو شدید نقصان پہنچا بتایا جاتا ہے کہ بالائی علاقوں میں جاری بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح اور بہاو میں اضافہ ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes