تاریخی میچ میں پاکستان کی نمائندگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے، مختار احمد

Published on May 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 465)      No Comments

0
لاہور (یوا ین پی) پاکستان اور زمبابوے کے مابین پہلے ٹی 20 میچ میں جارحانہ انداز میں 83 سکور کرکے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے مختار احمد 20 دسمبر 1992 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وہ قومی کرکٹ ٹیم ، خیبر پختونخوا فائٹرز، پاکستان اے ، سیالکوٹ سٹالینز اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔ وہ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ اور لیگ بریک باؤلنگ کرتے ہیں۔ مختار احمد کاکہنا ہے کہ وہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر بہت خوش ہیں اور اس کا کریڈٹ موجودہ حکومت اور پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کو جاتا ہے۔ خوش قسمتی کی بات ہے کہ چھ سال بعد ملک میں ہونے والے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور جیت میں کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔ اپنے ملک میں کھیلنا ایک خواب تھا جو کہ اللہ کے فضل سے پورا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں لیکن قومی سلیکشن کمیٹی مجھے جس فارمیٹ میں بھی موقع دے گی اس میں بھرپور محنت کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔ مختار احمد نے کہاکہ ٹیم میں سینئرز کی موجودگی میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور میں اپنے سینئر سے راہنمائی حاصل کرتا رہتا ہوں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes