معروف قوال امجد صابری کا خلاء مدتوں پر نہیں ہوگا :شہبازشریف

Published on June 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      No Comments

images
امجد صابری محبت اور امن کے پیغام کے داعی اور ایک ملنسار ، شفیق اورسادہ دل انسان تھے:وزیراعلیٰ
لاہور(یو این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ معروف نعت خواں اور قوال امجد صابری محبت اور امن کے پیغام کے داعی اور ایک ملنسار ، شفیق اورسادہ دل انسان تھے۔ انہوں نے قوالی کے فن کو جدت اور انفرادیت کے ساتھ نئی بلندیوں پر پہنچایا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امجد صابری کا خلاء مدتوں پر نہیں ہوگا اور نعت گوئی اور فن قوالی میں امجد صابری کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امجد صابری کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہیں قتل کرنے والے درندوں سے بھی بدتر ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy