موبائل خدمت مرکزکو مت پنجاب کا ایک نیا اقدام ہے؛عرفان علی کاٹھیا، نجیب الرحمن بگوی

Published on May 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

بوریوالا(یواین پی)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اورڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر نجیب الرحمن بگوی نے عوام الناس کی سہولت کے لئے حکو مت پنجا ب کی پراجیکٹ گورنمنٹ آن ویلز کے تحت موبائل خدمت مرکز کا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہاکہ حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطا بق عوام کی خدمت کو مد نظر رکھتے ہوئے انکے علاقوں او رقصبوں میں جا کر ان کو سہو لیات فراہم کرنے کاآغاز کیا گیا ہے یہ حکو مت پنجاب کا ایک نیا اقدام ہے جس سے عوام کے بہت سارے مسائل ان کے اپنے ہی علاقوں میں حل ہو جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ یہ پورے پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جس میں ضلعی انتظامیہ اور پو لیس مل کر لوگوں کو ان ہی کے علاقوں میں جا کر سہو لیات فراہم کر رہی ہیں۔ اس سے پہلے عوام کو ان سہو لیات کے حصول کے لئے شہر وں میں جانا پڑتا تھا۔جس سے انہیں مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب موبائل خدمت مرکز سے ان کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ موبائل خدمت مرکز کا پورے مہینے کاشیڈول بنا یا جائے گا جس کے تحت وہ دور دراز علاقوں اور قصبوں میں مہینے میں 2دفعہ جا کر عوام کی خدمت کیا کر یں گے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطابق اراضی ریکارڈ سنٹر کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے اور اب اراضی ریکارڈ سنٹر،قانون گوئی اور قصبوں کی سطح پر بنائے جائیں گے ضلع وہاڑی سے قصبے کی سطح پر سب سے پہلا اراضی ریکار ڈ سنٹر سا ہو کا میں بنا یا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ رکھ جملیرا جنگل کی بہتری کے لئے بھی پراجیکٹ بنا یا جارہا ہے جس کے لئے حکو مت پنجاب سے رابطہ کیا گیا ہے اور جملیرا میں ایک ورلڈ لائف پارک بنا یا جا ئے گا جو یہاں کے مقامی لوگوں اور بوریوالا کے شہریوں کے لئے ایک بہترین تفریحی کی جگہ ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہاکہ شہر یوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے تیزی سے کام جاری ہے بوریوالا شہر کی تمام مین سٹرکوں اور بازاروں میں ایل ای ڈی سٹریٹس لائٹ لگائی جارہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ صفائی،سیوریج اور دیگر مسائل بھی ترجیح بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں تاکہ ہم اپنے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہو لیات بہترانداز میں فراہم کر سکیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر نجیب الرحمن بگوی نے کہا کہ ہمیں انفرادیت کے بجائے اجتماعیت کی سوچ کو فروغ دینا ہے اور تمام اداروں اور محکموں کو مل کر عوام کی خدمت کرنا ہے انہوں نے مز ید کہا کہ مو بائل خدمت مرکز کے ذریعے ادارے خود عوام تک پہنچیں گے اور پو لیس اور ضلعی انتظامیہ سے متعلقہ سہو لیات فراہم کریں گے انہوں نے مز ید کہا کہ ہمیں متحد ہو کر مسائل پر قا بو پانا ہے تاکہ ہمارا ملک اور معاشرہ ترقی کر سکے۔ ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر نجیب الرحمن بگوی نے مز ید کہاکہ موبائل خدمت مر کز کے آغاز سے مڈل مین کا کردار ختم ہو جائے گا اور عوام کو براہ راست سہو لیات فراہم ہوں گی۔ انہوں نے مز یدکہا کہ تھانوں میں کمیو نٹی روم قائم کردیئے گئے ہیں جس سے پولیس کے نظام میں بہتر ی آئی ہے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے طارق باجوہ نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اورڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر نجیب الرحمن بگوی کا خصو صی طور پر شکر یہ ادا کیا کہ انہوں نے ساہو کا سے خدمت موبائل مرکز کا افتتاح کیا۔ جس سے ان کے علاقے کے لوگو ں کو بہترین سہو لیات میسر آئیں۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا حسین خالد، اے ایس پی بوریوالا آصف رضا، چیف آفیسر ضلع کونسل میاں اظہر جاوید، ایس این اے محمد خرم سلیم، ملک فاروق اعوان اور دیگر معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر نجیب الرحمن بگوی نے اہل علاقہ کے مختلف مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اہل علاقہ کے مطا لبے پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے آر ایچ سی ساہوکا کو ایمبولینس فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes