اسٹیج اداکارہ غیرت کےنام پرقتل

Published on October 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

ملتان (یو این پی) ملتان میں 30 سالہ رقاصہ کو نامعلوم افراد نے گھر سے نکلتے ہی فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحویل میں لے کر شک کی بنیاد پر خاوند کو حراست میں لے لیا۔ملتان کے علاقے شاہ ٹاؤن میں سٹیج ڈانسر شمیم عرف شمو فون کال سن کر گھر سے باہر نکلی، جہاں پر پہلے سے موجود نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تھانہ سیتل ماڑی کی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے قتل کی واردات میں شک کی بنیاد پر شمو کے خاوند کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا موقف ہے کہ سٹیج ڈانسر کے اپنے خاوند سے تعلقات بہتر نہیں تھے جس کی وجہ سے مقتولہ کے ورثا کے الزام پر خاوند کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy