کسی بھی دوسرے نمبر سے آنیوالا ایس ایم ایس جعلی ہوگا، لوگ محتاط رہیں: ثانیہ نشتر

Published on April 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ محنت کش بھائیوں کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے احساس ایمرجنسی کیش کی 8171 ایس ایم ایس سروس کو مفت کر دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ رواں ہفتے محنت کش بھائیوں اور بہنوں سے بات چیت کے دوران مجھے معلوم ہوا کہ ہمارے دہاڑی دار طبقے کو احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں بذریعہ ایس ایم ایس شامل ہونے کے طریقہ کار کے متعلق مزید آگاہی کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے ایس ایم ایس سے لے کر رقم وصولی تک کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا کہ آپ محنت مزدوری کرتے ہیں، آپ کی آمدن کورونا وائرس کی صورتحال میں رک گئی ہو تو حکومت 12 ہزار امداد دے گی۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ امداد لینے کے لئے موبائل سے پیغام بھیجیں، اہل قرار پا جائیں تو قریبی بینک سے رقم ملے گی۔ امداد لینے کے لئے طریقہ کار اپنانا لازمی ہے۔ حکومت آپ کو امداد ضرور مہیا کرے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes