ہارون آباد،رشتہ کے تنازع پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

Published on August 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 661)      No Comments

amber sultan pic
ہارون آباد(یواین پی)رشتہ کے تنازع پر بھائی نے فائر کر کے نوجوان بہن کو قتل کر دیا۔مصطفی ٹاؤن نزد سبزی منڈی ہارون آباد میں بھائی اکرام نے فائر کر کے اپنی نوجوان بہن امبر سلطان کو موت کے گھاٹ اتار دیا بتایا جاتا ہے کہ قتل کا یہ واقعہ رشتہ کے جھگڑے کی وجہ سے پیش آیا ۔لڑکی کے گھر والے کسی اور جگہ اس کی شادی کرنا چاہتے تھے جس پر وہ تیار نہ تھی اس تنازعہ کی وجہ سے بھائی اکرام نے فائر کر کے اپنی بہن امبر سلطان کو قتل کر ڈالا تھانہ سٹی پولیس ہارون آباد نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منقتل کر دیا،تادم تحریر مقدمہ درج نہ ہوا ہے اصل حقائق کا تعین مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس تفتیش سے ہی سامنے آسکیں گے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes