کرونا وائرس کے باعث لاہور کے 10 علاقے خطرناک قرار، مکمل سیل کر دیا گیا

Published on April 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

لاہور (یواین پی) کرونا وائرس کے باعث لاہور کے 10 علاقے خطرناک قرار، مکمل سیل کر دیا گیا، پنجاب کا دارالحکومت ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ شہر بھی قرار، اب تک 800 سے زائد کیسز سامنے آ چکے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد سے اب تک کل 4900 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ 77 افراد جان کی بازی ہار چکے۔ابتداء میں کرونا وائرس کے باعث سندھ کا صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔ ملک میں کرونا وائرس کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ایران سے واپس آنے والے زائرین کی رہی۔ تاہم بعد ازاں مقامی سطح پر وائرس پھیلنے لگا اور اب صوبہ پنجاب کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ بن چکا ہے۔ پنجاب میں کرونا وائرس کے 24 سو سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔صوبے کا دارالحکومت لاہور کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر ہے، جہاں اب تک 800 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے۔ جبکہ شہر کے 10 علاقوں کو خطرناک قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے۔ جن علاقوں کو سیل کیا گیا ہے ان میں رائیونڈ، چاہ میراں، سکندریہ کالونی، بیگم کوٹ شاہدرہ، رستم پارک گلشن راوی، مغل پورہ ریلوے کالونی، سمال انڈسٹری ہاوسنگ کالونی، کینٹ، ڈیفنس بی اور بیدیاں روڈ شامل ہیں۔ان علاقوں میں لوگوں کی نقل و حرکت، داخلے و اخراج پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس تمام صورتحال کے حوالے سے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد تشویشناک نہیں، ایک کروڑ دس لاکھ کی آبادی کے صوبہ میں مہلک وائرس سے صرف 19 اموات ہوئیں جو مغربی ممالک کی نسبت بہت کم تعداد ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes