برطانیہ میں کورونا کے مزید 717 مریض ہلاک ہو گئے

Published on April 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

لندن (یواین پی) برطانیہ میں کورونا کے مزید 717 مریض ہلاک ہو گئے۔ ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 11 ہزار 329 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں روز بروز اضافے کے بعد برطانیہ کا شمار کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ 5 ممالک کی فہرست ہو رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 717 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہزار 329 تک جا پہنچی ہے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں مہلک کورونا وائرس کے 4 ہزار 342 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 88 ہزار کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے 88 ہزار 621 ہو چکی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں 1600 کے قریب افراد اس وقت انتہائی تشویشناک حالت میں مبتلا ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کے چوتھے ہفتہ میں داخل ہو چکا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی حکومت جمعرات تک اس بات کا جائزہ لے گی کہ کیا سماجی فاصلہ کے اقدامات میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے یا نہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ وزراء ماہرین کے مشورہ کے ساتھ یہ غور کریں گے کہ برطانوی شہریوں کو گھروں میں رکھنے کے حوالہ سے قانون کتنا مؤثر ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes