کوٹرادھا کشن کے گراﺅنڈ اور پارک انتظامیہ کی غفلت سے ویران ہو گئے

Published on April 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

کوٹ رادھا کشن(یواین پی)سیاسی دور میں تین پارک اور ایک گراﺅنڈ بنائی گئی تھی اس کا انتظام وانصرام بلدیہ کے سپر دکیا گیا تھا۔ ان پارکوں اور گراﺅنڈ وں کی تعمیر ات پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے مگر افسوس کہ اسکی نگرانی کرنے والے ادارے نے اس کی خبر تک نہیں لی جس کی وجہ سے یہ گراﺅنڈ اور پارک ویرا نی کی شکل بن کر رہ گئے ہیں۔ اب اس کی نگرانی جانوروں ،کتوں اور آوارہ منش نوجوانوں کے سپرد کر دی گئی ہے۔شاید ہی کبھی سی او یا اے سی نے کبی اثاثوں کی خبر لی ہوکہ قومی اثاثے کس حال میں ہے ھونا تویہ چاہیے تھا کہ بلدیہ ایک سپروائزر مقرر کرتی جو روزانہ کی بنیاد پر ان اثاثوں کی دیکھ بھال کرتا اورٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والے جنگلوں سڑکوں اور پودوں کی کی خبر لیتا ۔ عوامی حلقوں کا کہنا کہ نازیہ موہل سی او اور بلدیہ کے کارپردازوں کی خبر لے اور انہیں ہدایت فرمائیں کہ ان اثاثوں کی صحیح انداز میں دیکھ بھال کریں غیر ذمہ داری برتنے والے سٹاف کا سختی سے نوٹس لے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy