حکومت اور پاک فوج کے مابین ٹکراؤ کی کیفیت ہے اور نہ اُن میں کوئی اختلاف۔عبدالقادر بلوچ

Published on May 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

pic sh taxila
ٹیکسلا (یو این پی / ڈاکٹر سید صابر علی سے ) وفاقی وزیر برائے سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت اور پاک فوج کے مابین ٹکراؤ کی کیفیت ہے اور نہ اُن میں کوئی اختلاف۔ہم اداروں کے درمیان ٹکراو چاہتے ہیں اور نہ کسی کو کسی کے معاملات میں بے جا مداخلت کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ایک ٹی وی چینل کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ قابل مذمت ہے مگر حکومت اس کی آ ڑ میں کسی کو اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے استعمال کی اجازت نہیں دے گی۔ ،۔بحیثیت قوم ہمیں مصلحت پسندی اور مفاداتی سیاست سے نکل کر سلطان ٹیپو شہید کے فلسفہ کہ حق اور سچائی پر ثابت قدمی پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔ان خیا لا ت کا اظہار یہاں معروف سماجی شخصیت جانی خان کی رہائش گاہ پر شہید ٹیپو سلطان کی برسی کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔سابق مشیر برائے وزیر اعظم معروف قانون دان محمد فاروق اعوان ،مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی نائب صدر کنور قطب الدین، سابق ضلع ناظم پشاور اعظم خان آفریدی، معروف کالم نگارحفیظ چوہدری،شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ، پروفیسر عمران عارف اور دیگر نے بھی خطاب جبکہ ڈاکٹر سکندر حیات، سلسلہ قادریہ جہانگیریہ کے خلیفہ مجاز صاحبزادہ عطا محمد خان، ذ والفقار حیات خان، عمر حیات خان اور واہ کینٹ،اٹک، حسن ابدال،ٹیکسلا، اسلام آباد سے ممتاز سماجی و سیاسی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں، قبل ازیں تلاوت ،نعت رسولﷺ اور عارف کھڑی میاں محمد بخش کا منظوم کلام پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ جانی خان گزشتہ بائیس سالوں سے شیر میسور کی برسی کی تقریب کاباقاعدگی سے اہتمام کر رہے ہیں جس میں ہر طبقہ ہا ئے فکر سے تعلق رکھنے والی نامور سیاسی، ادبی، سماجی اور علمی و مذہبی شخصیات شریک ہو تی ہیں۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ہمارئے بعض ساتھیوں کے پرویز مشرف کی ذات بارے بیان کوپوری فوج پر چسپاں کر کے حکومت اور فوج کے مابین تعلقات کو خراب کر نے کی کوشش کی گئی، مشرف کے ماورائے آئین اقداما ت کی پوری فوج ذمہ دار نہیں۔ اگر کسی نے جمہوریت پر شب خون مارا اور غیر قانونی اقدامات کئے تو اُسے آ ئین اور قانون کے کٹہرے میں کھڑا ہونا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ ایک چینل نے موجودہ وزیر دفاع کے پرانے بیانات کو نشر کر کے جلتی پر تیل ڈالنے کی کوشش کی۔ مگر اب وقت آ گیا ہے کہ ہم آ ئین، قانون کی بالا دستی اور ملکی سالمیت کی لیئے انتہا پسندانہ اقدامات سے گریز کریں۔شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ جس طرح شہید سلطان نے اپنے ملک، قوم اور اسلام کے لیے قربانی دی اس پرہمیں بھی عمل کر نا ہو گا۔پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور بڑی قربانیوں کے بعد ملک میں جمہوریت آئی ہے اس کو اب پنپنے اور پھلنے پھولنے کا موقع ملنا چاہیے۔ فاروق اعوان ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ سیا سی اختلافات کو ذاتی دشمنی پر محمول نہیں کر نا چاہیے۔ہمیں پڑوسی اور دوست ممالک کے مفادات کا تحفظ کرنے کی بجائے شہید سلطان کی سنت پر عمل کرنا چاہیے کہ اُنہوں اپنے دو معصو م بیٹے انگریزوں کی تحویل میں دیکر اپنی قوم اور ملک کے لیے قربانی دیکر لازوال مثال قائم کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme