عمران خان جیسا ایماندارحکمران پاکستان میں پہلے کبھی نہیں آیا گورنر سندھ

Published on April 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

احساس کفالت پروگرام کے تحت ملک بھر کے غریب لوگوں کی مدد شروع کی
ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان جیسا ایماندار اور دیانتدار پاکستان کی سیاست میں قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد نہیں آیا جس نے ملک سے کرپٹ لوگوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی ابتدا کی اور اس وقت احساس کفالت پروگرام کے تحت ملک بھر کے غریب لوگوں کی مدد شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ صبر سے اپنی رقم وصول کریں اور کورونا وائرس کے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ٹھٹھہ میں قائم مختلف احساس کفالت پروکرام مراکز کے دورے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ماو¿ں، بہنوں، بیٹیوں کا احساس کرتے ہوئے احساس کفالت پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے فی کس دینے کا پروگرام بنایا عمران خان کے علاوہ یہ پروگرام کسی اور نے نہیں دیا یہ پاکستان کا سب سے بڑا پروگرام ہے جوکہ وزیر اعظم نے غریب لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی اس وقت ہمارا ملک ایک بہت بڑی آفت اور مصیبت سے گذر رہا ہے اور اس مصیبت میں عمران خان اور اس کی پوری ٹیم کا یہ 1200 ارب روپے کا پروگرام ہے جو غریب کی کفالت کیلئے رکھا گیا ہے اس پروگرام کے تحت کوئی کٹوتی نہیں ہے اگر کوئی شخص 12 ہزار روپے میں سے کٹوتی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ فراڈ کرتا ہے اور اس کی شکایت فوری طور پر پولیس اور ڈپٹی کمشنر کو دی جائے تاکہ اس کے خلاف کارروائی کی جا سکے لاک ڈاو¿ن کے باعث لوگ زیادہ تکلیف میں مبتلا ہیں، لاک ڈاو¿ن ہونا چاہیے لیکن حکمت عملی کے تحت اگر ہم علاقوں کو سیل کریں گے تو یہاں لوگ غربت کے ستائے ہوئے ہیں اور ایسا کوئی طریقہ کار موجود نہیں کہ لوگوں کو سو فیصد راشن پہنچایا جا سکے جوکہ نا ممکن ہے، لہذا ہمیں لاک ڈاو¿ن پر نظر ثانی کرنی پڑے گی اور اس کو دیکھنا ہوگا کہ کس طرح ہم لوگوں کو گھروں تک راشن پہنچائیں اور اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ لوگوں کو مزید پریشانی نہ ہو اعلی عدالتیں بڑے غور سے سارے معاملات کو دیکھ رہی ہیں اور جہاں بھی کوئی کمزوری نظر آتی ہے خواہ وہ وفاق کی ہو یا کسی صوبے کی یا وزراءکی اس کی نشاندھی کرتی ہے جوکہ ایک اچھی اور خوش آئند بات ہے اور ان کی رہنمائی میں معاملات کو بہتر کرنے میں مدد مل رہی ہے یہ جو حالات ہیں ایک جنگی صورتحال ہے اور یہ ایک ایسے دشمن سے جنگ ہے جوکہ نظر نہیں آ رہا اور جب ایک نادیدہ دشمن سے جنگ لڑی جاتی ہے تو اس کی حکمت عملی طئہ کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں، انہوں نے کہا کہ کمزوریاں ضرور ہوئی ہوں گی لیکن نیتوں کا فقدان نہیں ہے وفاق نے اس وقت جتنی سندھ کی مدد کی ہے وہ اور کسی صوبے کی نہیں کی، سندھ پاکستان اور وفاق کا حصہ ہے حکومت کسی کی بھی ہو سب وزیر اعظم کیلئے برابر ہیں سندھ میں کیسز زیادہ تھے اس لئے سندھ کو فوکس کیا گیا اور پچاس ہزار کے قریب ٹیسٹ کٹیں سندھ کیلئے تیار رکھی ہیں جوکہ جلد فراہم کی جائیں گی جبکہ ٹیسٹنگ مشینیں، ماسک اور دیگر پی پی ایز کے علاوہ 10 ملین ڈالر بھی سندھ حکومت کو وفاق کی جانب سے فراہم کئے گئے ہیں اور اگر مزید کسی چیز کی ضرورت ہوگی تو وہ بھی سندھ حکومت کو فراہم کی جائے گی۔ ضلع ٹھٹھہ میں چار دنوں میں 27 ہزار مستحق لوگوں کو 12 ہزار روپے فی کس دے چکے ہیں اور مزید دیئے جا رہے ہیں 24 مرکز یہاں پر کام کر رہے ہیں جبکہ حبیب بینک کی انتظامیہ کو کہا ہے کہ اس کی گنجائش مزید بڑھائیں تاکہ خواتین کو زیادہ انتظار نہ کرنا پڑے اور رش بھی نہ ہو۔ 25 اپریل کے بعد جو رپورٹ آئے گی اس پر من و عن عمل ہوگا اور جو جو ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی کیوں کہ وزیر اعظم عمران خان دلیر اور بہادر ہے وہ لڑنے والا ہے بھاگنے والا نہیں وزیر اعظم جلد سندھ کا بھی دورہ کریں گے۔ قبل ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت دربار ہال مکلی میں ضلعی انتظامیہ و دیگر متعلقہ افسران سے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ کو ڈپٹی کمشنر محمد عثمان تنویر اور ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب سے کرونا وائرس کے متعلق لاک ڈاو¿ن اور راشن کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ گونر سندھ نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کو سختی سے ہدایت کی کہ غریب اور مستحق لوگوں کی بلا تفریق خدمت کو یقینی بنائیں کیونکہ غریب لوگوں کی خدمت عین عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت لوگ مشکل میں ہیں ان تک راشن اور مسحقین میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کو ایمانداری سے یقینی بنائیں۔ بعد میں گورنر سندھ نے کیمبرج اسکول مکلی میں کورونا وائرس کے متعلق قائم آئسولیشن سینٹر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ملک یا کسی صوبے کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا معاملہ ہے اس سے صرف احتیاط سے ہی بچا جا سکتا ہے۔ بعد ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈپٹی کمشنر آفیس سجاول پہبچ کر ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل میمن، ایس پی سہائی عزیز تالپر و دیگر ضلعی افسران سے اجلاس منعقد کیا اور ضلع سجاول میں قائم مختلف احساس کفالت پروگرام مراکز کا دورا کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog