لاک ڈاﺅن میںراشن کی فراہمی سے غوثیہ یوتھ ونگ کے عہدیداران نے دل جیت لئے
لاہور (یواین پی) کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے حکومت پاکستان نے ملک کو لاک ڈاﺅن کیا تو دیہاڑی دار اور سفید پوش لوگ بری طرح متاثر ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں ”غوثیہ یوتھ ونگ“ نوکھر نے بے روز گار افراد کیلئے گھر گھر راشن پہنچانے کا کام کر کے عوام کے دل جیت لئے ان خیالات کااظہار اداکار ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے ”غوثیہ یوتھ ونگ“نوکھر کے صدر میاں آصف شہزاد گجر اور سیکرٹری اطلاعات عمران رضا گجر سے ملاقات کے دوران کیا اورویلفیئر تنظیم میں شمولیت اختیار کی انہوں نے مزید بتایا کہ”غوثیہ یوتھ ونگ“ کے عہدیداران سے مل کر دل کو سکون ملا کہ نفسانفسی کے اس عالم میں اب بھی ایسی شخصیات ہیں جو اللہ کی رضا کے لئے اس کی مخلوق کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیتے ہیں میں غوثیہ یوتھ ونگ کے عہدیداران اور ممبران کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں