ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی کا رمضان بازار بو ریو الا اور گگو منڈی کا دورہ

Published on May 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

بورے والا(یواین پی) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے رمضان بازار بو ریو الا اور گگو منڈی کا دورہ کیا انتظا مات کا جائزہ لیا پھلوں ،سبزیوں ، دالوں ، چینی ، آٹادیگر اشیائے خوردنی ، مشر وبات ، گو شت ،مر غی اور دیگر سٹال کا معائنہ کیا چیزوں کی کوالٹی اور وزن کو بھی چیک کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر بو ریوالا را ئو تسلیم اختر، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلاننگ محمد مظفر خان، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ایس این اے شیخ خرم سلیم، صدر انجمن تاجران جمیل بھٹی اور دیگر معززین شہر بھی موجو د تھے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطابق رمضان بازاروں میں صار فین کو اعلی معیار کی اشیائے خوردنی سستے نر خوں پر فراہم کی جار ہی ہیں جس کی وجہ سے عام لو گو ں کا رمضان بازاروں کی طر ف رجحان بڑھ رہا ہے رمضان بازاروں میں صارفین کے لئے سائے کا انتظام بھی کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ محکمہ ہیلتھ اور سو ل ڈیفنس کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ایمر جنسی سے فوری طور پر نمٹا جا سکے ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ رمضان بازاروں میں سیکیو رٹی کے لئے خصو صی انتظا مات کئے گئے ہیں داخلی راستے پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں حکو مت کی طرف سے مختلف چیزوں پر سبسڈی بھی دی گئی ہے جس سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے اسسٹنٹ کمشنر بور یو الا را ئو تسلیم اختر کو ہدایت دی کہ رمضان بازار گگو منڈی میں انتظا ما ت کو مز ید بہتر کیاجائے اور رمضان بازاروں میں صارفین کا خصو صی خیال رکھا جائے تا کہ حکو مت کی ہدایت کے مطابق ہم عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کر سکیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme