بھارت بلوچستان میں ریاستی دہشت گردی کروا رہا ہے،آئی جی ایف سی

Published on April 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

llll
کوئٹہ(یوا ین پی)آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں ریاستی دہشت گردی کروا رہا ہے، دو ہمسائے دہشت گردوں کی نرسری اور پشت پناہی کا کام کررہے ہیں۔صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے میجر جنرل شیرافگن کا کہنا تھا کہ ’’را‘‘بلوچستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے بھارت اس کی مکمل پشت پناہی کررہا ہے کل بھوشن یادیو کی گرفتاری سے کوئی بات ڈھکی چھپی نہیں رہی اس کے بہت سے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ دو ہمسائیہ ممالک دہشت گردوں کی نرسری اور پشت پناہی کا کام کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک حقیقت ہے جسے ہر صورت مکمل کیا جائے گا سی پیک منصوبہ سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کے تعاون سے ہم نے دہشت گردی پر قابو پا لیا ہے علیحدگی پسندوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور وہ چھپتے پھر رہے ہیں جو لوگ بیرون ملک بیٹھے ہوئے ہیں وہ بلوچستان کے خیر خواہ نہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy