کورونا وائرس: برطانیہ کا پاکستان کو 26 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز امداد دینے کا اعلان

Published on April 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) برطانیہ نے پاکستان کو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے 26 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز (تقریباً 54 کروڑ روپے) امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستانی قومی لباس پہن کراردو میں ویڈیو پیغام جاری کیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کو امداد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کورونا وائرس پر قابو کے لئے پاکستان کو 26 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز (تقریباً 54 کروڑ روپے) امداد دے گا۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم برطانوی ادارے ڈیفیڈ کے کام کی نوعیت تبدیل کررہے ہیں تاکہ غریبوں کا تحفظ کیا جاسکے، مشکل وقت میں دوست ہی دوست کے کام آتا ہے۔کرسچن ٹرنر نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کے مسئلہ سے نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس سے قبل پاکستان میں امریکا کے سفیر پال جونز کا کہنا ہے کہ امریکا 80 لاکھ ڈالر (تقریباً ایک ارب پچیس کروڑ روپے) سے زیادہ کی نئی امداد کے ساتھ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور متاثرہ افراد کی دیکھ بھال میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ مالی معاونت متعدد امدادی سرگرمیوں کے لیے بروئے کار لائی جائے گی۔ 30لاکھ ڈالر(تقریباً ایک ارب پچیس کروڑ روپے) کے عطیات کے عطیات سے تین نئی تجربہ گاہیں دی جارہی ہیں جن سے زیادہ متاثرہونے والے علاقوں میں رہائش پذیر پاکستانیوں میں مرض کی تشخیص، علاج اور پھیلاؤ روکنے کے لیے نگرانی کی جائے گی۔پاکستانی حُکام نے عطیات کی فراہمی کو ترجیحی ضرورت قرار دیا تھا اور ان کے تمام تر اخراجات امریکی عوام ادا کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme