ضلع ٹھٹھہ میں ٹایفائڈ بخار کی حفاظتی ویکسین لگانے کی افتتاحی تقریب

Published on November 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments

 

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ)ضلع ٹھٹھہ میں ٹایفائڈ بخار کی حفاظتی ویکسین لگانے کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے دربار ہال مکلی میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا، سیمینار میں رکن سندھ اسمبلی سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی میمن، ٹی سی وی کے فوکل پرسن ڈاکٹر نظیر احمد خواجہ، اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شنکر لال، اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو عبیداللہ پہوڑ، ڈی ایس پی جمع خان پنہور، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، پی پی ایچ آئی اور مرف کے نمائندوں کے علاوہ محکمہ صحت، لوکل گورنمنٹ، تعلیم، انفارمیشن، صحافی برادری و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائفائڈ مہم کے دوران ایسی حکمت عملی تشکیل دی جائے تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسینیشن سے وہ نہ جاغے۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ حدف حاصل کرنے کیلئے نہ صرف کائذی کارروائ؛ی بلکہ عملی طور پر محنت، جدوجہد اور سچائی کے ساتھ ہر بچے کو اپنا بچہ سمجھ کر ویکسین کرنا چاہیے۔ انہوں نے اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقینی دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران ہمارا بھرپور ساتھ رہیگا۔ سیمینار سے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائفائڈ ویکسین کو ہر حال حفاظت سے رکھا اور استعمال کیا جائے۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران باالخصوص سپروائزر اور ایریا انچارچز پر زور دیا کہ وہ ویکسین اور سرنج وغیرہ کے غلط استعمال سے گریز کریں اور درست طریقے سے استعمال کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹائفائڈ سے بچاء کیلئے عوام کو چاہیے کہ وہ اشیاء خوردو نوش کی صفائی ستھرائی اور بیت الخلاء کے بعد ہاتھ دھونے سمیت پینے کے پانی کو ابال کر استعمال کریں تاکہ وہ بیماریوں سے محفوظ ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں میڈیا کا اہم کردار ہے جوکہ اس کی آگاہی کیلئے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی میمن نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیفایڈ ایک موذی مرض ہے اور اس مہم کو کامیاب کرنے کے لیے ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا اور تمام اسٹیک ھولڈرز کو اس آگاہی مہم کو زیادہ سے زیادہ چلانا چاہئے تاکہ مقررہ حدف کو سو فیصد کامیاب بنایا جا سکے، سیمینار کو ٹی سی وی کے فوکل پرسن ڈاکٹر نظیر احمد خواجہ کی جانب سے خوش آمدید کیا گیا اس موقع پر سیمینار کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر راجیش کمار نے بتایا کہ ضلع ٹھٹھہ کی کل 6 شہری یونین کاؤنسلوں مکلی، ٹھٹھہ ون، ٹھٹھہ ٹو، گھارو، دھابیجی اور میرپور ساکرو میں 18 تا 30- نومبر 2019ء تک ٹائیفایڈ بخار کی ویکسین لگائی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم میں 9 ماہ سے 15 سال تک عمر کے تقریبن 113850 بچوں کو ٹائفائڈ کے ٹیکے لگانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme