وفاق صوبائی حکومتوں کی توقع کے مطابق مدد نہیں کر رہا، بلاول بھٹو زرداری

Published on April 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments

کراچی(یواین پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں رہ کر ماہ رمضان کی عبادات کریں۔ وزیراعظم کا وہ پابندیاں اٹھانے کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے جن پر پہلے عمل ہو رہا تھا۔ وفاق صوبائی حکومتوں کی توقع کے مطابق مدد نہیں کر رہا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ عوام ماہ رمضان میں گھر پر رہ کر عبادات کریں، زندگی بچائیں۔ان کا کہنا تھا کہ پابندیاں اٹھانے پر وزیراعظم کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے۔ لاک ڈاﺅن کے پہلے چند ہفتے بہت بہتر گزر رہے تھے، لوگ پاسداری کر رہے تھے لیکن پھر عمران خان نے پابندیوں نرم کر دیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme