شہبازشریف کا پشاور میں سینئر ڈاکٹر کے کورونا وائرس سے انتقال پر اظہار تعزیت

Published on April 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 170)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پشاور میں سینئر ڈاکٹر کے کورونا وائرس سے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کورونا کے خلاف جنگ کے شہید ہیں، ڈاکٹر جاوید نے کورونا جنگ میں ہراول دستے کا شاندار کردار ادا کیا ہے۔ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو سندھ اور ڈاکٹر جاوید نے خیبرپختونخوا میں عوام کی خدمت سے نئی مثال قائم کی، ہم کورونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کی طرح کورونا کے خلاف جنگ کے ہیروز کو خصوصی اعزازات دئیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر کورونا مریضوں کا علاج کرکے ڈاکٹرز اور طبی عملے نے عظیم قربانی دی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر دے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes