پاکستان میں براڈ بینڈ کی سہولت فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی پی ٹی سی ایل کی نا اہلی عروج پر

Published on May 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 506)      No Comments

ptcl
فاروق آباد ( یواین پی) پاکستان میں براڈ بینڈ کی سہولت فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی پی ٹی سی ایل کی نا اہلی عروج پر، براڈ بینڈ صارفین مشکلات کا شکار، فراہم کردہ ہیلپ لائن 1218 پر مسلسل 15روز تک شکایات نوٹ کروانے پر بھی ازالہ نہیں کیا جاتا، مقامی ایکسچینج میں بھی رابطہ کرنے پر طفل تسلیوں کے علاوہ کچھ نہیں ملتا۔ تفصیل کے مطابق فاروق آباد ٹیلی فون ایکسچینج کا عملہ انتہائی سست روی کا شکار ہے، پی ٹی سی ایل، ڈی ایس ایل صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ نہیں کیا جاتا۔ صارفین کو یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ کمپنی کی ہیلپ لائن 1218 پر کال نہ کریں بلکہ اگر کوئی مسلہ ہو تو ہمارے پرائیویٹ موبائل نمبر پر ہم سے رجوع کریں۔ پرائیویٹ موبائل نمبر پر بارہارابطہ کرنے پر جب طفل تسلیوں کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتا تو صارف مجبوراً کمپنی کی ہیلپ لائن 1218 پہ کال کر کے اپنا مسلہ نوٹ کرواتا ہے۔ تب بھی مقامی عملہ صارف کا مألہ حل نہیں کرتا بلکہ خود ہی کیبنٹ یا ایکسچینج سے صارف کا نمبر استعمال کرتے ہوئے تصدیق کروا دیتا ہے کہ مۂلہ حل کر دیا گیا ہے جبکہ مۂلہ یوں کا توں ہی ہوتا ہے۔ فاروق آباد کے بیشتر صارفین مقامی ایکسچینج کے عملہ کی ایسی ہٹ دھرمیوں سے شدید پریشان ہیں اور انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی پی ٹی سی ایل کے عملہ کو فرض شناسی کروائی جائے اور صارفین کے مسائل کو بروقت حل کر کے انہیں مشکلات سے دوچار ہونے سے بچایا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme