ہمیں کورونا کی وبا کے ساتھ جینا سیکھنا ہو گا ؛گورنر سندھ

Published on April 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

 

کراچی(یواین پی )گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمیں اس وقت کورونا وبا کے ساتھ جینا سیکھنا ہو گا۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ابھی صحت بالکل ٹھیک ہے، سارے اسٹاف اور فیملی کا ٹیسٹ کروایا ہے، دو دن پہلےعلامات تھیں، ابھی کورونا کی کوئی علامات نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مرادعلی شاہ محتاط انسان ہیں، ٹیسٹ کرواتے ہوں گے، احتیاط کرنےکا مقصد دوسروں کو بچانا ہے،ہمیں پورے ملک میں ٹیسٹنگ صلاحیت مزید بڑھانی ہو گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog