نجی ایئرلائن کی پہلی پرواز حاجیوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی

Published on September 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

index
لاہور(یو این پی) نجی ایئر لائن کی پہلی پرواز حاجیوں کو لے کراتوار کی صبح وطن پہنچ گئی جب کہ قومی ایئرلائن کی جانب سے حج آپریشن کا آغاز آج(پیر) سے ہو گا۔نجی ایئر لائن کی پہلی پرواز 35 حاجیوں کو لے کر لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچی جہاں حاجیوں کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کا پرتپاک استقبال کیا، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور حج کی مبارکباد دی۔دوسری جانب پی آئی اے کی جانب سے حاجیوں کی واپسی کے لئے حج آپریشن کا آغاز آج رات سے ہوگا جبکہ پہلی پروار 28 ستمبر کو رات ایک بجے لاہور پہنچے گی۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حاجیوں کی رہنمائی کے لئے پی آئی اے اسکاؤٹس اور حج کا عملہ موجود ہو گا۔واضح رہے کہ رواں برس ایک لاکھ 47 ہزار پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے 25 لاکھ سے زائد افراد نے حج کی سعادت حاصل کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes