ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کا سپیشل رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا مراکز کا اچانک دورہ

Published on April 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

اہل افراد کو مفت آٹا فراہم کیا جائے جبکہ آٹا مراکز میں نظم وضبط قائم رکھیں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور
شیخوپورہ(یو این پی)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کا سپیشل رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا مراکز کا اچانک دورہ ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور کرکٹ اسٹیڈیم ضلع کونسل حال اور محکمہ زراعت کے دفتر میں قائم مفت آٹا مرکز پر پہنچ گئے جہاں ڈپٹی کمشنر نے مفت آٹا کی تقسیم کے لئے ضروری انتظامات اور سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا اور اہل افراد کو منظم انداز میں مفت آٹا کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا سرمد تیمور نے خواتین اور خصوصا بزرگ شہریوں کو جلد اور باعزت طریقے سے مفت آٹے کی فراہمی کے لیے بہترین حکمت عملی وضع کرنے کی تاکید کی جبکہ بغیر سمارٹ کارڈ کے افراد کے لئے الگ کا¶نٹر پر انتظامی افسران اور سٹاف کی موجودگی کو بھی چیک کیا اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور نے آٹا مراکز پر تعینات افسران کو ہداےت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے احکامات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اہل افراد کو مفت آٹا فراہم کیا جائے جبکہ آٹا مراکز میں نظم وضبط قائم رکھیں عملہ مرد وخواتین کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes