بچے کے اغوا اور قتل کے واقعہ کا معمہ حل ہو گیا ہے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید

Published on April 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہاہے کہ چند روز قبل بچے کے اغوا اور قتل کے واقعہ کا معمہ حل ہو گیا ہے قاتل رشتے میں سوتیلا ماموں،سوتیلا چچا اور ہمسایہ نکلا جس نے بد فعلی کے بعد کم سن بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہمیشہ کی طرح اوکاڑہ پولیس نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت قلیل وقت میں لرزہ خیز واردات کو ٹریس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ان خیالات کا اظہار ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے ایس ڈی پی او آفس دیپالپور کے سبزہ زار میں ایک پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے بتایا کہ چورستہ میاں خاں تھانہ کی حدود میں واقعہ گاؤں دھرمیوالہ میں کم سن بچے سعید انور عرف سیف کی گمشدگی کی رپورٹ چورستہ میاں خاں تھانہ درج کروائی گئی اطلاع ملنے پر میں یہاں موقع پر خود پہنچا اور ڈی ایس پی سی آئی اے خالد رانجھا اور ڈی ایس پی دیپالپور عابد حسین ظفر کی قیادت میں دو الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن کی براہ راست نگرانی ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق کے ذمہ لگائی گئی۔ دونوں ٹیمیں بچے کی بازیابی کے لیے سر گرم رہیں اور ہر 24 گھنٹے بعد پیش رفت کی رپورٹ دیتی رہیں قریبی فصلوں اور گندے پانی کے جوہڑوں سمیت گرد و نواح کے تمام علاقوں میں تلاش کی گئی ۔ 2 دن قبل بچے کی نعش گاوں کے قریبی جوہڑ کے پاس سے برآمد ہوئی تشکیل کردہ مزکورہ ٹیموں نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور روائتی اور غیر روائتی طریقوں سمیت جدیدسائنسی آلات اور فرانزک سائنس لیبارٹری کی مدد سے ناقابل تردید ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا جس نے پولیس کے سامنے بچے کو بد فعلی کے بعد قتل کرنا تسلیم کر لیا یہ ظلم و ستم سے بھری داستان ملزم کے گھر پر رقم ہوئی نعش کو دو راتیں توڑی کے گودام میں رکھنے کے بعد ملزم نے رات کی تاریکی میں اسے گندے پانی کے جوہڑ کے پاس پھینک دیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا کہ افسوس ناک اَمر یہ ہے کہ ملزم مقتول بچے کی والدہ کا کزن ہے جس کے والدین نے ہی مقتول بچے کی والدہ کو پالا پوسا تھا اور انہوں نے ہی شادی کی تمام رسومات ادا کی تھیں ملزم پر شیطانیت اس قدر سوار ہو گئی کہ اس نے کسی مقدس رشتہ کی اپنے گھناؤنے کھیل کو کھیلتے ہوئے پرواہ نہ کی پولیس ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے اپنی تمام کو ششیں بھر پور طریقے سے بروئے کار لائے گی۔اس موقع پر ڈی پی او نے تھانہ چورستہ میاں خاں کی خاتون ایس ایچ او منزہ محمد علی کی کارکردگی کو سراہا اور اس واردات کو ٹریس کرنے اور درندہ صفت ملزم کو انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے دینے کا اعلان کیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy