کپور خاندان کی پشاور میں موجود تاریخی حویلی

Published on May 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

 


پشاور(یواین پی)بالی ووڈ لیجنڈ رشی کپور کے آباواجداد کی تعمیر کردہ تاریخی حویلی پشاور میں موجود ہے جسے رشی کپور اور اہل خانہ میوزیم میں بدلنا چاہتے تھے لیکن تاحال ان کا یہ خواب پورا نہ ہوسکا اور رشی کپور دنیا چھوڑ گئے۔کپور حویلی رشی کپور کے پردادا پرتھوی راج کپور نے 1918ء سے 1922ء کے درمیان تعمیر کروائی تھی، پشاور کے پرانے باسیوں کے مطابق 1990ء میں کپور خاندان کے دو بڑے نام ششی کپور اور رشی کپور پاکستان کے دورے پر آئے جہاں وہ اپنے آبا و اجداد کے شہر پشاور بھی آئے، کپور حویلی پہنچنے پر قصہ خوانی میں ایسے مناظر تھے کہ جیسے پورا شہر امڈ آیا ہوا۔سیکریٹری ہیریٹیج کونسل خیبرپختونخوا شکیل وحید اللہ نےبتایا کہ 2009ء میں پہلی بار ان سے بھارت میں ملاقات ہوئی، رشی کپور نے خاص طور پر اپنے خانساماں کو کہا کہ کسی طرح بھی ممکن ہو ان مہمانوں کے لیے پشاوری قہوہ بناؤ۔ شکیل وحید اللہ کے مطابق ان کی دلی خواہش تھی کہ کپور حویلی میں ایک میوزیم بنایا جائے جہاں کپور خاندان کے فلمی کیرئیر کی یادگاریں رکھی جائیں، حویلی کی ایک منزل پر سلائی سینٹر یا کمپیوٹر سینٹر بنایا جائے جس سے مقامی لوگوں کی مدد کی جائے۔شکیل وحید اللہ کے مطابق میوزیم کے لیے اس وقت رشی کپور نے حکومت پاکستان سے بھی رابطہ کیا تھا لیکن اس پر آج تک عملی اقدام نہ اٹھایا جاسکا، کپور خاندان نے پشاور سے گئے وفد کی 2013ء میں بھی بہت عزت افزائی کی، کپور خاندان نے بتایا کہ 1990ء میں وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے کراچی آئے تھے بعد ازاں پشاور میں اپنے آبا و اجداد کا مکان دیکھنے کے لیے حکومت پاکستان سے اجازت لی اور کپور حویلی کو دیکھ جو مسرت ہوئی وہ کبھی بھلا نہیں سکتے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes