فلموں میں میرے لیے کوئی کردار نہیں، فریدہ جلال

Published on March 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 468)      No Comments

666
ممبئی:(یو این پی)  فلم ‘‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے ‘‘میں شاہ رخ خان کی ساس کا کردار ادا کرنے والی لیجنڈری اداکارہ فریدہ جلال نئی بھارتی فلموں کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہنا تھاکہ اب بالی ووڈ فلموں میں ان کے لیے کوئی کردار تخلیق نہیں کیا جارہا جس سے انھیں بہت مایوسی ہورہی ہے۔اپنے ایک انٹر ویو میں فریدہ جلال کا کہنا تھا کہ ماضی میں انھیں جس طرح کے رول ملتے رہے ہیں اس طرح کے کرداروں کی آج کی فلموں میں شدید کمی ہے۔انھوں نے ماضی کی اپنی یادگار فلموں’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ پکار اور ’’دل تو پاگل ہے‘‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فلمیں اپنے اچھوتے کرداروں اور کہانی کی وجہ سے شہرہ آفاق ثابت ہوئیں۔انھوں نے وہ آج بھی ایسی ہے لازوال کردار کرنے کی متمنی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题