محکمہ کے فنڈز میں سے32لاکھ کی خطیر رقم خرچ کر کے خستہ حال گاڑیوں کی مرمت کروائی عمر سعید

Published on May 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)محکمہ کے فنڈز میں سے32لاکھ کی خطیر رقم خرچ کر کے خستہ حال گاڑیوں کی مرمت کروائی گئی ہے تمام دستیاب سرکاری فنڈز کو محکمہ کی فلاح وبہبود کے لیے استعمال کرتے ہوئے تھانوں کو گاڑیوں سمیت دیگر وسائل سے آراستہ کیا جائے گا عوام الناس کی جیبوں سے گاڑیوں کی مرمت پر خرچ نہیں کیا جانا چاہیے بلکہ یہ محکمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرکاری گاڑیوں کی مرمت پر آنے والے اخراجات برداشت کرے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے امر روز مرمت شدہ گاڑیوں کی حوالگی کی تقریب کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک نے ضلع کا چارج سنبھالتے ہی نے ضلع بھر کے تمام تھانوں کا دورہ کیا اور پولیس کی بنیاد ی سہولیات کا جائز ہ لیتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ممکنہ وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے تھانوں کی کارکردگی کو بہتر کیا جائے گا اور تھانہ جات کی عمارتوں اور گاڑیوں کو بہتر کیا جائیگا جب انہو ں نے ضلع بھر کی گاڑیوں کی انسپکشن کی تو ان میں 17گاڑیاں بہت خستہ حال تھیں جن کی مرمت کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارشات میں گاڑیوں کو فوری طورپر مرمت کروانے کا فیصلہ کیا گیا17گاڑیوں میں سے 6گاڑیوں کو مکمل طورپر مرمت کروایا گیا جبکہ 11گاڑیوں کے مختلف نوعیت کا جزوی کام کروا کر مختلف تھانوں کے حوالے کیا گیا گاڑیوں کی مرمت پر 32لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعیدملک نے گاڑیوں کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کرنے سے کارکردگی میں اضافہ ہوتاہے 17گاڑیوں کی کھیپ پولیس کواپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام دینے میں معاون ثابت ہو گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy