راجن پور، چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاج

Published on November 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

News Photoset Rajanpur
راجن پور( خرم شہزاد بُھٹہ سے) راجن پور، چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف راجن پور کے شہریوں کا چوک الہٰ آباد پر ٹائر جلا کر انڈس ہائیوے بلاک کر کے پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔۔۔ جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے سخت سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ ، مظاہرین۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق راجن پور شہر میں آئے روز موٹر سائیکل چھیننے اور گھروں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ کے خلاف شہریوں نے انڈس ہائیوے پر ٹائر جلا کر بلاک کر دی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سٹی تھانہ کی حدود میں دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر شہریوں کو ان کے موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا جاتا ہے جبکہ علاقہ مکینوں کے گھر بھی اب چوروں سے محفوظ نہیں رہے ۔ مظاہرین نے پولیس اور پنجاب حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ شہر کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نوٹس لیکر پولیس کو مزید فعال بنائیں اور پولیس کے آفیسران کو آرڈر دیں کے وہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے پولیس گشت کو یقینی بنائیں اورشہریوں کو تحفظ فراہم کریں ۔ جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن مظاہرین نے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes