بھارت کورونا وائرس کا فائدہ اٹھا کر کشمیریوں کو شہید کر رہا ہے، مشعال ملک

Published on May 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

مظفرآباد(یواین پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ایک طرف کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں لاک ڈاﺅن ہے اور دوسری بھارت اس کا فائدہ اٹھا کر کشمیریوں کو شہید کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے قیدیوں کی رہائی کی بات کی جبکہ بھارت اس کے برعکس کشمیر میں کر رہا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن جیسی صورتحال ہے۔ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کے خلاف لڑ رہی ہے، اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان نے اپنے مظالم اور کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ ہندوستان نے حال ہی میں نئے ڈومیسائل کا کالا قانون پاس کروایا، اس کالے قانون کی صورت میں بھارت کشمیر میں اپنے ہندوؤں کو لا کر شہریت دینا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا قتل عام جاری ہے۔ صرف اپریل میں 33 لوگ شہید جبکہ 152 انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں۔ لائن آف کنٹرول کی صورتحال بھی سامنے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy