کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی، ایران میں مساجد کھول دی گئیں

Published on May 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

تہران (یواین پی) کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی، ایران میں مساجد کھول دی گئیں۔ پابندیوں کو آہستہ آہستہ اٹھایا جائے گا تاہم شہریوں کو اب بھی بری صورت حال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہمسائے اسلامی ملک ایران میں کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد عبادت گاہیں کھول دی گئی ہیں۔ ایران میں کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد ملک کے بعض حصوں میں مساجد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد سوموار کے روز سے 132 علاقوں میں مساجد کھل گئی ہیں۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکومت نے کورونا سے پاک ہونے والے علاقوں میں مستقل طور پر مساجد کھولنے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ تازہ اطلاعات کے مطابق ایرانی حکام کی جانب سے ملک بھر میں عائد پابندیوں میں بھی کمی کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ 132 علاقوں یعنی ملک کے ایک تہائی انتظامیہ ڈویژنز میں پیر کے روز سے مساجد کھول دی گئی ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ اسلام تحفظ کو لازم تصور کرتا ہے اور اجتماعی نماز کی نسبت سماجی فاصلہ بہت ضروری ہے جب کہ مساجد میں نماز کی ادائیگی صرف سفارش ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ کورونا وائرس کے اسپتالوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد حالیہ ہفتوں کے مقابلے میں کافی کم ریکارڈ کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں کو آہستہ آہستہ اٹھایا جائے گا تاہم ایرانی شہریوں کو اب بھی بری صورت حال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy