تمام کیمیائی ہتھیار تلف کر دیئے گئے ہیں۔لیبیا

Published on February 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

\"1\"
طرابلس ۔۔۔ لیبیا کے حکام نے کہا ہے کہ سابق آمر معمر قذافی کے دور میں جمع کئے گئے تمام کیمیائی ہتھیار تلف کر دیئے گئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبیا کے وزیر خارجہ محمد عبدالعزیز نے کہا ہے کہ لیبیا اب ایسے تمام مہلک ہتھیاروں سے پاک ہو گیا ہے جو نہ صرف مقامی آبادی بلکہ ماحول کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتے تھے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ جرمنی، کینیڈا اور امریکا کی مدد کے بغیر ان ہتھیاروں کو تلف کرنا ایک انتہائی مشکل کام تھا۔ عالمی برادری نے لیبیا میں ہونے والی اس پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题