کربلا کے شہدا کی یاد میں ماتمی جلوسوں، مجلسوں ، سینا زنی،مرثیہ خوانی کا سلسلہ جاری 

Published on September 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 672)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ میں کربلا کے شہدا کی یاد میں ماتمی جلوسوں، مجلسوں ، سینا زنی،مرثیہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے،9محرم الحرام کی رات دیر سے مرکزی امام بارگاہ شاہ نجف سے شہزادے قاسم علیہ کی یاد میں مہندی نکالی گئ جس میں صبح فجر تک سینازنی، مرثیہ خوانی ہوتی رہی، جس میں مولانا علی مراد چانڈیو نے خطاب کرتے ہوےْ اہل بیت کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اس موقعے پر رات دیر سے رضوی امام بارگاہ آگر محلا میں مجلس عزاہ ہوگی جس میں رسم اسلامی سال کے تحت دنیا میں ہونے والے واقعات کے حوالے سے بتایا جاےْگا،دوسری جانب 8ویں محرم الحرام کی رات ساٹی امام بارگاہ سے جلوس برآمد ہوکر قاضی محلے تک پہنچا جہاں مجلس عزاہ منقعد کی گئ جس میں ذاکر اہل بیت پروفیسر علی بخش عرف مٹھو شاہ کربلا کے شہدوں کی قربانیوں پر روشنی ڈالی، دوسری جانب شکرالاھی محلے میں شہزادے علی اصغر کا جھولا نکالا گیا، رات دیر سے انجمن بیبی زینب کی جانب سے امام بارگاہ شاہ نجف میں شہزادہ قاسم کی مجلس عزاہ بھی ہوئ جبکے کربلا کے شہدوں کو خراج تحسین دینے کے لیے ٹھٹھہ اور مکلی میں 9عشرہ جاری ہیں جس میں مرکزی امام بارگاہ شاہ نجف میں مولانا علی مراد چانڈیو ،شکرالاھی امام بارگاہ میں مولانا محمد سلیم نجفی، قدم گاہ مولا علی امام بارگاہ مکلی میں مولانا علی رضا متحری، علو شاہ مست امام بارگاہ میں مولانا حسن رضا نقوی نے مجلسوں کو خطاب کرتے ہوےْ کربلا کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا،دوسری جانب 10ویں محرم الحرام پر مرکزی جلوس شیرازی امام بارگاہ سے جلوس اعزاہ برآمد ہوگا، جس میں مختلف چھوٹے بڑے جلوس شامل ہونگیں جس میں ہزاریں اعزادار سینا زنی اور زنجیر زنی کرکے مولا علی کوخراج تحسین پیش کرینگے جبکے مختلف امام بارگاہوں سے تازیہ ،ذوالجناہ شامل ہوکر شاہی بازار ٹھٹھہ کے مختلف گزگاہوں سے ہوتا ہوا بخاری امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا، اور 10ویں محرم الحرام پر شیرازی امام بارگاہ پر 400سالوں سے چلنے ڈھڈ پٹ کا ماتم آگ پر کیا جاےْگا اور شکرالاھی امام بارگاہ پر شام غریباں پڑی جاےْگی اور زنجیر زنی کا ماتم بھی کیا جاےْگا جبکے شکرالاھی امام بارگاہ سے شام غریباں سے پیلے تابوت برآمد ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سکول کے کسی بھی بچے پر تشدد نہیں کیا گیا دوست محمد قریشی 
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ کے نجی اسکول لٹل اینجلس اسکول کے ایڈمنسٹریٹ دوست محمد قریشی نے مکلی پریس کلب پر صحافیوں سے بات کرتے ہوےْ کہا ہے کے اسکول کے کسی بھی بچے پر تشدد نہیں کیا گیا ہے، اسکول کو بدنام کرنے کے لیے ایک سازش کے یحت کچھ لوگ بچے کے والد کو استعمال کر رہے ہیں ، اس نے مزید کہا کے اسکول میں بچے پر تشدد ہونے والا واقعا نہیں ہوا ہے ،بچوں نے آپس میں معمولی لڑائ کی جس کو اشو بناکر اسکول اور کلاس ٹیچر عبدالغفور بروہی پر جھوٹے الزامات لگاےْ جارہے ہیں ،کلاس ٹیچر ایک شریف انسان ہیں جو کے تدریسی عمل کے دوران تشدد کرنے والا راستہ اختیار نہیں کرسکتا، اسکول کے خلاف کچھ لوگ اسکول اور اسکول انتظامیہ کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں، ہم ایسے عناصروں کے خلاف قانونی قاروائ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes