پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دے دی

Published on May 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دے دی ہے۔ رہنما ق لیگ طارق بشیر چیمہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی سیاسی انجینئرنگ کر رہا ہے تو وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ وہ معلوم کریں کہ ایسا کون کر رہا ہے، اگر ہماری قیادت کی عزت کو اچھالنے کی کوشش کی گئی تو ایک نہیں ایسی 10حکومتیں چھوڑ دیں گے۔طارق بشیر چیمہ نے مزید کہا کہ فکر انہیں ہونی چاہیے جنہوں نے کرپشن کی ہوتی ہے اور جنہوں نے باہر جائیدادیں بنائی ہیں، ہمیں فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وزیر صاحب کہہ رہے ہیں کہ عید کے بعد نیب ڈبل ٹارزن بن جائے گا لیکن ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے کہ بیلنسنگ فیکٹر میں آپ شرفاء کی پگڑی اچھالیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا ہم انکے لیے اہمیت رکھتے ہیں، اگر ہماری قیادت کی عزت کو اچھالنے کی کوشش کی گئی تو ایک نہیں ایسی 10حکومتیں چھوڑ دیں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے 19سالہ پرانے کیسز دوبارہ کھولنے پر چیئرمین نیب کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں نیب کیخلاف دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بھی دے چکی ہیں۔نیب سیاسی انجینئرنگ کرنے والا ادارہ ہے، چیئرمین نیب نے 19سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے جبکہ نیب نے 19سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا ۔درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب کو 19سال پرانی اور بند کی جانے والی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں، ہمارا سیاسی خاندان ہے اور ہمیں سیاسی طور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔استدعا ہے کہ نیب کا 19برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme