پہلی بالی ووڈ فلم’ہوٹل‘‘ نے تیسرے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے ورلڈ پریمیئرمیں ’’ بہترین فلم‘‘ اور’’ بہترین اداکارہ‘‘ کے2 ایوارڈزاپنے نام کرلیے

Published on December 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 811)      No Comments

mera
بھارتی عوام فن کو عبادت کا درجہ دے کر اُس سے انصاف کرتی ہے، میرا
نیو دہلی (یواین پی) بھارت کے شہر نیو دہلی کے کنونش سینٹر میں منعقدہ7روزہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پہلی بالی ووڈسائکو تھرلر فیچرفلم’ہوٹل‘‘ نے تیسرے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں دنیا بھر سے وصول ہونے والی200فلموں کے مقابلے میں 2ایوارڈز’’ بہترین فلم‘‘ اور ’’بہترین اداکارہ‘‘ کے حاصل کر لیے، فلمسٹار میرا نے یہ ایوارڈز ایک پروقار تقریب میں فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں وصول کیے، تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر دہلی میں 20دسمبر تا 27 دسمبر تک ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں مختلف ممالک سے200فلمیں مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوئیں جن میں پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچرفلم ’’ہوٹل‘‘ بھی شامل تھی ہوٹل کی کہانی و ڈائریکشن خالد حسن خان کی تھی،200 فلموں میں سے’’ بہترین فلم‘‘ کے ایوارڈ کے لیے ’’ہوٹل‘‘ فلم قرار پائی اور ’’بہترین اداکارہ‘‘ کا ایوارڈ فلم ’’ہوٹل‘‘ کی مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ فلمسٹار ’’میرا‘‘ کوقرار دیا گیا، فلمسٹار میرا نے ایوارڈز وصول کرنے کے بعد اپنے تاثرات میں کہا کہ میں رب العزت کا شکر ادا کرتی ہوں کہ آج اس نے مجھے اس یادگارموقع پر مجھے یہ اعزاز دیا میرے پاس اس وقت الفاظ نہیں ہیں کہ میں کچھ کہہ سکوں مگرمجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ میں اُ س دھرتی پر کھڑی ہوں جو کریٹو اور پازیٹیو ہے جہاں پر ایک پڑھی لکھی فلم انڈسٹری موجودہے اور یہاں کے لوگ فن کو عبادت کا درجہ دے کر اُس سے انصاف کرتے ہیں،میں نے کل ہی کسی اخبار میں صحافی سے فون پر بات کہی تھی کہ میں سمجھتی ہوں کہ دونوں ممالک کے لیے ہماری فلم ’’ہوٹل‘‘ وہ مضبوط برج ثابت ہوگی اوربالی ووڈ اور لالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ایک نیا باب رقم کرے گی، ہمیں اپنی محنت، توجہ اور لگن سے ایسی فلموں میں کام کرنا چاہیے کہ جس سے ملکی سرحدوں کی پاسداری کے ساتھ ساتھ بہتر امیج کو بنیاد بنا کر فلمی دنیا میں شائقین کو تفریح کے ساتھ سبق آموز سبجیکٹ دیکھنے کودے سکیں، میں بھارت کی سرکار اور عوام کی دلی طور سے شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے مجھے اس پہلے اعزاز سے نوازا اور ساتھ میں آج کے اس پرمسرّت دن کے موقع پر دونوں ممالک کے سربراہان سے درخواست کروں گی کہ ثقافتی دفود اور خاص کر عوام کے لیے دونوں ممالک میں ویزوں کے حصول کومزید سہل بنایاجائے کیونکہ ثقافت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، یہ دلوں کے معالات ہوتے ہیں انہیں جتنا جلدی ہو سکے انہیں پاس لانے میں دیر نہیں لگانی چاہیے ہم جانتے ہیں کہ دونوں ممالک کے مسائل ایک جیسے ہیں اس لیے ہمیں مل کر انہیں آسان بنانا چاہیئے،میں بھارت سرکار کے مودی صاحب اورپاکستان کے وزیراعظم نواز شریف صاحب سے پرزوردرخواست کروں گی کہ خواتین کے لیے تعلیم مفت کریں تاکہ دونوں ممالک میں خواتین ایجوکیٹڈ ہوں، میں خصوصی طورپر شکر گزار ہوں ہوٹل فلم کے ڈائریکٹرخالد حسن خان صاحب کا جن کی کاوشوں سے ہمیں یہ اعزاز حاصل ہوا اور ساتھ میں تمام صحافی حضرات اور ٹیلی وژن چینلز کی تمام ٹیم کا جنہوں نے فلم بننے کے مراحل سے لے کر آج تک کوریج کی،2014 ؁ء کی اس پروقار تقریب کوکثیر تعداد نے دیکھا جس میں اعلی وحکومتی ارکان سمیت فلمی و سماجی شخصیات سمیت شہر کی معززان شخصیات نے بھی شرکت کی، واضح رہے کہ ہندوستان کی فلم نگری کے 100 سال مکمل ہونے کی خوشی میں تیسرا دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول منعقد کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog