سرگودھا یونیورسٹی کے امتحانات کی فیسوں کا شیڈول جاری

Published on May 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

کراچی (یواین پی)موجودہ حالات میں زندگی کی تلخیوں اور فکر معاش کا اندازہ لگانا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے سکوت کورونا کے اندر عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے سانس لینے کی بھی قیمت ماسک خرید کر ادا کرنی پڑ رہی ہے مہنگائی اور قحط میں عوام روٹی کے ایک نوالے کو ترس گئی ہے جبکہ دوسری جانب سرگودھا یونیورسٹی کے امتحانات کی فیسوں کا شیڈول جاری ہو گیا ہے ریاست مدینہ کے دعوے داروں سے التماس ہے کہ خدارا طلبہ کو اس معاشی بدحالی میں چیئرمین ایچ ای سی اور سرگودھا انتظامیہ سے فیس معاف کروا کر طلبہ کے روشن مستقبل کو تاریکیوں میں جانے سے بچایا جائے اور اس سال کی سالانہ فیسوں میں معافی یا کمی کا اعلان کرکے ریاست مدینہ کے ہونے کا دعوٰی پورا کیا جائے یہی طلبہ ہمارے چمکتے ہوئے ستارے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes