اندھے قتل کا ڈراپ سین،موٹروے پرمسافروں کے قتل میں ملوث ملزم بلال عرف بلالی گرفتار

Published on May 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

ملزم نے مقتول انعام اللہ کے قتل سمیت موٹروے پر درجنوں وارداتوں کے ارتکاب کا انکشاف کرلیا
عبدالحکیم(یواین پی)اندھے قتل کا ڈراپ سین،موٹروے پرمسافروں کے قتل میں ملوث ملزم بلال عرف بلالی گرفتار، ملزم نے مقتول انعام اللہ کے قتل سمیت موٹروے پر درجنوں وارداتوں کے ارتکاب کا انکشاف کرلیا،ڈی پی او کی جانب سے پولیس ٹیم کی کاوشوں کی تعریف، تفصیل کے مطابق ڈی پی او خانیوال محمدعلی وسیم نے میڈیا کوبتایا کہ اے ایس پی سرکل کبیروالا نوشیروان علی اور ایس ایچ او عبدالحکیم فلک شیر پہوڑ کی ٹیم نے شبانہ روز کوششوں سے تھانہ عبدالحکیم میں درج مقدمہ قتل 234/19بجرم 302/392/34ت پ کا ملزم بلال عرف بلالی قوم سیال سکنہ موضع نہالے والا کو اسکے گھر سے گرفتارکرلیاہے جبکہ اسکے دیگرساتھیوں رمضان عرف رمی سہو اور عرفان رگ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،ڈی پی او محمد علی وسیم نے بتایا کہ زیرِحراست ملزم بلال عرف بلالی نے دوران انٹروگیشن انعام اللہ کے قتل ودیگرمتعدد وارداتوں کارتکاب کیا ہے،آخری اطلاعات تک ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں،ڈی پی او نے مزیدبتایا کہ ملزم مذکور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موٹروے پر گن پوائنٹ پر لوگوں کے قیمتی سامان لوٹنے کی وارداتوں میں سرگرم عمل تھا،یکم ستمبر2019کی شب 3بجے مقتول مسافرانعام اللہ بسواری کارنمبرایل ای ڈی-8267پر اسلام آباد سے اپنے گھرواپس آرہا تھاکہ موٹروے ایم-4پرعبدالحکیم پولیس اسٹیشن کی حدود میں تین مسلح افرادنے واردات کی نیت سے گن پوائنٹ پر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گاڑی کے نہ رکنے پر فائرکردیاگیا جس کے نتیجہ میں انعام اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشتر ہسپتال ملتان میں پہنچ کر جاں بحق ہوگیاتھا،بعدازاں احسان اللہ ولد محمد اشرف کی مدعیت میں پولیس اسٹیشن عبدالحکیم میں مقدمہ درج کیاگیا۔ ڈی پی او نے اے ایس پی سرکل کبیروالا نوشیروان علی،ایس ایچ او تھانہ عبدالحکیم انسپکٹر فلک شیرپہوڑ او ران کی ٹیم کی کارکردگی کو سرا ہاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes