گورنرسندھ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

Published on May 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

 


کراچی(یو این پی) گورنرسندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔یواین پی کے مطابق گورنر سندھ نے جمعرات کی صبح دوسرا کورونا ٹیسٹ کرایا اور وہ بھی مثبت آیا جب کہ وہ 27 اپریل سے قرنطینہ میں ہیں۔انہوں نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کا دوسرا ٹیسٹ توقعات کے برخلاف آیا، ہمت نہیں ہاری جنگ کے لیے ٹرینڈ ہوں، اللہ مجھے اس صورتحال سے نمٹنے کی طاقت دے، میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے لئے دعا کی۔واضح رہے گورنر سندھ نے 27 اپریل کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اللہ کریم کی مدد سے اس سے مقابلہ کروں گا۔گورنر سندھ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالی عمران اسماعیل کو کورونا سے جنگ کی ہمت عطا فرمائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes