پیپلزپارٹی نے مزدور طبقہ کیلئے جو خدمات انجام دئیے وہ تاریخ کا حصہ ہیں،جمیل منج

Published on May 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

مانگامنڈی (یو این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما جنرل سیکرٹری لاہور جمیل منج نے یوم مئی کے موقع پر محنت کشوں کے نام اپنے ایک پیغام اور بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور ان کی انقلابی جدوجہد کی کامیابی پر یقین رکھتی ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے ادوار حکومت میں مزدور طبقہ کے لئے جو کارنامہ اور خدمات انجام دئیے وہ تاریخ کا حصہ ہیں۔جمیل منج نے کہا کہ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مراعات فراہم کرنے کی پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں جو جو ادارے قائم کئے گئے ان میں سے 90 فیصد ادارے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی صاحبزادی محترمہ بینظیر بھٹو نے قائم کئے جمیل منج نے کہا کہ محنت کشوں کو صنعتوں میں حصہ دار بنانے کا جو انقلابی اقدام اٹھایا گیا اس کا سہرا سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو جاتا ہے کہ ان کے دور حکومت میں مزدوروں کو ان کے اداروں کے شئیرز میں 12 فیصد کا حصہ دار بنا کر درحقیقت انہیں انتظامی اور پالیسی امور میں شامل کیا گیا، جو کہ دنیا کہ بیشتر ترقی یافتہ ممالک میں بھی موجود نہیں ۔پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی صدارت میں پہلی سہ فریقی مزدور کانفرنس منعقد کی اور یہ سہرا بھی پارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سر جاتا ہے ہم مزدوروں کے حقوق کے لئے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اقدامات اٹھاتے رہیں گے اور پارٹی کے اس بنیادی نعرے کو عملی جامہ پہنائیں گے کہ’’طاقت کا سرچشمہ عوام ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题