وزیرمملکت زرتاج گل نے ملکی معیشت سے متعلق انتہائی تشویشناک انکشاف کردیا

Published on December 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہے کہ قرضہ تو وہیں کا وہیں پڑا ہواہے ، ہم تو سودکا قرضہ اتارنے کی کوشش کررہے ہیں۔ زرتاج گل نے کہا کہ ملک پرموجود قرضہ تو وہیں کا وہیں پڑا ہواہے ، ہم تو سودکا قرضہ اتارنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم معیشت کو مستحکم کررہے ہیں اور روپے کی قیمت میں استحکام آیا ہے ۔زرتاج گل کاکہنا تھا کہ کہ ہماری کارکردگی اچھی تھی ، اس لئے پورے ملک نے ہمیں منتخب کیاہے ۔بلاول بھٹو زرداری سے پوچھا جائے کہ اس کا کیا مطلب ہے کہ زیادہ بارش ہوتو زیادہ پانی آجاتاہے تو یہ گالی بن جاتی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme