لاک ڈاﺅن نرمی میں شوبز کو نظر انداز کرنا درست فیصلہ نہیں ایم اے ٹھاکرکامیڈین

Published on May 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

تھیٹرز کی بندش سے فنکار بھوکے مر جائیں گے لہذا شوبز سرگرمیاں بحال کی جائیں
لاہور(یواین پی)لاک ڈاﺅن میں نرمی سے جہاں دیگرکاروبار کو کھولنے کی اجازت ملی ہے وہاں تھیٹرز کی بندش بڑی معنی خیز ہے ہم وزیر اعظم پاکستان ،چیف آف آرمی سٹاف ،وزیر اعلیٰ پنجاب ، گورنر پنجاب ،وزیر اطلاعات پنجاب اور وزیر صنعت و تجارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عید کے تہوار پہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ تھیٹرز میں کام کرنے کی اجازت دی جائے ان خیالات کا اظہار اداکار ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہاکہ لاک ڈاﺅن میں نرمی کے فیصلے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لیکن شوبز کو یکسر نظر انداز کرنادرست فیصلہ نہیں ہے تھیٹرز کی بندش سے فنکار بھوکے مر جائیں گے لہذا شوبز سرگرمیاں بحال کی جائیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog