کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا : شاہ محمود قریشی

Published on June 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 474)      No Comments

10
کراچی(یو این پی)تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ پاناما لیکس کی تحقیقات میں وکلا اپوزیشن کا ساتھ دیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی بارایسوسی ایشن سے خطاب میں تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاناما لیکس نے حکمرانوں کے چہروں سے نقاب ہٹا دیا۔ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، اس لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں نے ادارے تباہ کر دیے۔ شاید ہی کوئی ادارہ ایسا ہو جو درست انداز میں کام کررہا ہو، طرز حکمرانی اور نظام کو ازسرنو دیکھنا ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے اقتصادی راہداری کو گیم چینجر قرار دیدیا اور کہا سی پیک پاکستان سمیت خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرےگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题